مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ شہید رہبر نے پوری قوم کو یہ سبق دیا کہ ایران کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے عوام اور ان کا اتحاد ہے، اور آج بھی انہی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور سربلندی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شہید رہبر نے سب کو یہ سکھایا کہ ایران کی اصل طاقت اس کے عوام اور ان کی وحدت میں مضمر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی اللہ تعالیٰ کے فرمان "أَنْ تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَىٰ وَفُرَادَىٰ" پر عمل کرتے ہوئے باہمی ہم آہنگی، قومی اتفاقِ رائے اور عوام کی مخلصانہ خدمت کے ذریعے ایران کی عزت، ترقی اور سربلندی کی راہ کو جاری رکھا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ